Advertisements

کھاد کنٹرول نرخوں پر، مقررہ اوقات میں فروخت کرنے کی ہدایات جاری

Rs 152 billion subsidy given to Urea companies ,earned 46 percent profit
Advertisements

 احمدپورشرقیہ ( نامہ نگار ) اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر اشفا ق احمد  اور زراعت آفیسر کامران جبار نے کہا ہے کہ ایڈیشنل سیکرٹری  ٹاسک فورس پنجاب کے احکامات کی روشنی میں تحصیل بھر کے تمام کھاد ڈیلر کو سختی سے ہدایات جاری کردی گئی وہ مقامی انتظامیہ اور محکمہ زراعت کے عملہ کی موجودگی میں  لوگوں میں صبح نو بجے سے شام پانچ  بجے تک کھاد کنٹرول نرخوں پر  فروخت کریں ۔ ان  اوقات سے پہلے یا بعد اگر کسی ڈیلر نے کھاد فروخت کی تو اس کے خلاف فوجداری کاروائی کی جائے گی۔ اور ان کے خلاف مقدمات د رج کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا صوبائی حکومت او رڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر محکمہ زراعت کا عملہ کسانوں کو کنٹرول نرخوں پر کھا د فروخت کرنے میں مشغول ہے  ۔