کھاد کی ذخیرہ اندوزی ربیع سیزن کے لیے فصل کی پیداوار کو بری طرح متاثر کر سکتی ہے۔ وزیراعظم
اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت ملک میں کھاد کی طلب اور رسد کا جائزہ اجلاس ہوا۔ وزیراعظم نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ملکی تاریخ میں پہلی بار کسان دوست پالیسیاں متعارف کرائی ہیں، کسان پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، یوریا کی قلت سے متعلق افواہوں کو دور کرنے کے لیے موثر عوامی آگاہی مہم چلائی جائے۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے ساتھ کوئی نرمی نہ کی جائے۔ کھاد کی ذخیرہ اندوزی ربیع سیزن کے لیے فصل کی پیداوار کو بری طرح متاثر کر سکتی ہے، کھاد کی کسانوں کو مناسب فراہمی کے لیے انتظامی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔