آل پنجاب فرٹیلائزر ایسوسی ایشن کی اپیل پر احمدپورشرقیہ تحصیل میں کھاد ڈیلروں کی ہڑتا ل دوسرے روز بھی جاری

Fertilizer dealers strike continues in Ahmedpur Sharqia

احمدپورشرقیہ ( نامہ نگا ر) آل پنجاب فرٹیلائزر ایسوسی ایشن کی اپیل پر احمدپورشرقیہ تحصیل میں کھاد ڈیلروں کی ہڑتا ل دوسرے روز بھی جاری ، کسان پریشان،مزدور بے روز گار ہونے لگے۔ تفصیل کے مطابق کھاد ڈیلر پر بھاری جرمانوں اور ایف آئی آرکے اندراج کے باعث آل پنجاب فرٹیلائزر ایسو سی ایشن کی اپیل پر دوسرے روز بھی تحصیل بھرمیں کھاد ڈیلروں کی ہڑتال جار رہی۔ جس کی وجہ سےکاشتکاروں کو کھاد کے حصول میں شدید پریشانی کا سامنا ہے ۔ جبکہ دوسری جانب کھاد کی دوکانوں پر مزدوری کرنے والے محنت کش بھی  بے روزگاری کی وجہ سے پریشان ہیں۔ اور سارادن فارغ بیٹھے رہتے ہیں۔ مزدو ر یونین کے صدر منورقریشی ، اور محنت کشوں محمداشرف، اسماعیل ، بلال ، شفیق ، عرفان، عبدالستار، محمد عامر،  اور راشد قریشی نے بتا یا کہ کھاد ڈیلروں کی ہڑتال کے باعث دوروز سے کوئی مزدوری نہیں ملی ہے جس کی وجہ سے گھروں کے چولہے  ٹھنڈے ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے فی الفور ڈیلروں کے مطالبات تسلیم کرنے کامطالبہ کیا ہے تاکہ مزدوروں کا روز گار بحال ہوسکے۔

مزید پڑھیں