سیال کالونی میں عالمہ کی مبینہ خود کشی یا قتل پولیس اور سی ڈی ٹی موقع پر پہنچ گئی نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کو حوالے
اہلیان محلّہ نے دوپہر ایک بجے کے قریب متوفیہ کی ماں کی اطلاع پر کمرے کا بند دروازہ کھولا جہاں اُسکی نعش لٹکی ہوئی پائی گئی پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا
احمد پور شرقیہ : شہر احمد پور شرقیہ کی گنجان آبادی سیال کالونی میں کنواری عالمہ پر اسرار حالت میں مردہ پائی گئی جس کا نام ہمارے رپورٹر کی اطلاع کے مطابق ایشا بتایا گیا ہے واقعات کے مطابق کنواری عالمہ یتیم تھی جس کا والد فوت ہو چکا ہے اور وہ اپنی بیوہ ماں اور ماموں کے ساتھ رہائش پزیر تھی –
نو مئی بروز ہفتہ کی صبح وہ اپنے کمرے سے باہر نہیں آئی تو اُسکی والدہ نے ہمسایوں کو بلایا جنہوں نے لٹکی ہوئی نعش کو اتارا جو خون میں لت پت تھی – اس دلخراش واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ،پولیس اور سی ٹی ڈی کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور نعش کو تحصیل ہیڈ کوارٹر سول ہسپتال منتقل کیا جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد میت کو تدفین کے لیے ورثاء کے حوالے کردیا گیا

