سمہ سٹہ؛ حلقہ انتخاب میں ترقیاتی وتعمیراتی کاموں کو بتدریج مکمل کرانا میری ترجیح ہے؛ میاں عثمان نجیب اویسی
وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ریلوے کا چوہدری مسعود اے مجید کی جانب سے عطیہ کیے پانچویں واٹر فلٹریشن پلانٹ کے افتتاح کے موقع پر گورنمنٹ ہائی سکول میں اظہار خیال
سمہ سٹہ(نامہ نگار)حلقہ انتخاب میں ترقیاتی وتعمیراتی کاموں کو بتدریج مکمل کرانا میری ترجیح ہے ان خیالات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ریلوے میاں عثمان نجیب اویسی نے گورنمنٹ ہائی سکول سمہ سٹہ میں علاقہ کی مخیر شخصیت مجید گروپ آف انڈسٹریز کے مینیجنگ ڈائریکٹر چوہدری مسعود اے مجید کی جانب سے عطیہ کیے پانچویں واٹر فلٹریشن پلانٹ کے افتتاح کے موقع پر کیا قبل ازیں سمہ سٹہ کے مسائل کے بارے آگاہ کرتے ہوئے چئیرمین امن کمیٹی سمہ سٹہ وسرپرست اعلیٰ پریس کلب سمہ سٹہ حاجی افتخار احمد علوی نے بوائز وگرلز ڈگری کالج کے راستہ میں حائل ریلوے لائن پر اوور ہیڈ برج یا انڈر پاس اور گورنمنٹ بوائز سکول سے ملحقہ حکومتی پلاٹ جو کسی مصرف میں نہیں اس کو سکول اسمبلی اور سائیکل سٹینڈ کے لیے وقف کرنے کا مطالبہ کیا اختتام پر مجید گروپ کے فلاحی کاموں پر ان کے مرحومین کی مغفرت اور خاندان کی صحت و تندرستی کے لیے دعا کی گئی