ایران میں قتل ہونے والے مزودروں کے گھروں محلہ قاسم آباد اور محلہ سردار آباد خانقاہ شریف میں عثمان نجیب اویسی کی آمد

میں خود فارن آفس سے رابطے میں ہوں قانونی کارروائی تقریبا مکمل ہوچکی ہے انشاء میتوں کو جلد واپس لایا جائے گا وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلوے
سمہ سٹہ(عمار علوی سے) ایران کے علاقہ سیستاں میں قتل ہونے والے پاکستانی مزودروں کےگھروں
خانقاہ شریف محلہ قاسم آباد اور محلہ سردار آباد میں وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلوے میاں عثمان نجیب اویسی کی آمد سانحہ میں قتل ہونے والے دلشاداحمد، محمد دانش، محمد جعفر اور محمد نعیم، محمد عامر کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے دکھ کی اس گھڑی میں ہم آپ کے ساتھ ہیں میاں عثمان نجیب اویسی نے کہا کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف سے ٹیلفونک رابطہ کیا انہوں نےکہا کہ مقتولین کے ورثاء کو ہرممکن انصاف کی فراہمی میں مدد کی جائے گئی حکومت ایرانی حکام پر دباو ڈالے گی کہ اس المناک واقعے کے کرداروں کو جلد گرفتار کرکےان کو سخت سے سخت سزا دی جائےاور کہا کہ میں خود فارن آفس سے رابطے میں ہوں قانونی کارروائی تقریبا مکمل ہوچکی ہے انشاء میتوں کو جلد واپس لایا جائے گا