Advertisements

وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ریلوے میاں عثمان نجیب اویسی کی حاجی افتخار احمد علوی سے ہمشیرہ کی وفات پر تعزیت

Federal Parliamentary Secretary Railways Mian Najeebuddin Owiasi
Advertisements

سابق نائب ناظم ملک محمد اسلم صدر انجمن تاجران وقار الحق شاہ صدر پریم یونین ملتان ڈویژن رانا محمد شریف سماجی کارکن فرخ سلیم شیخ اور محمد اختر قریشی بھی ہمراہ تھے
سمہ سٹہ (نامہ نگار)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ریلوے میاں عثمان نجیب اویسی نے حاجی افتخار احمد علوی سے ان کی ہمشیرہ کی وفات پر ان کی رہائش گاہ سمہ سٹہ میں تعزیت کی اور مغفرت کی دعا کی انہوں نے کہا کہ دنیا فانی ہے ہمیں زندگی کو گذارنے کے لیے اتنا ہی کچھ کرنا ہے جتنی ہمیں یہاں مہلت ہے جبکہ ابدی زندگی کے لیے عبادات کے ساتھ انسانیت سے محبت و خدمت کے ذریعے الله پاک کو راضی کرنے کے طریقہ کو اپنانا چاہیے جو خداۓ بزرگ و برتر کو نہایت پسند ہے اس موقع پر سابق نائب ناظم ملک محمد اسلم صدر انجمن تاجران وقار الحق شاہ صدر پریم یونین ملتان ڈویژن رانا محمد شریف سماجی کارکن فرخ سلیم شیخ اور محمد اختر قریشی بھی ہمراہ تھے