پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی, پیٹرول 15 روپے 39 پیسے اور ڈیزل 7 روپے 88 پیسے فی لیٹر سستا

Petrol

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں بڑی کمی کرتے ہوئے پیٹرول 15  روپے 39 پیسے اور ڈیزل 7 روپے 88 پیسے فی لیٹر سستا کردیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آئندہ 15 روز تک برقرار رہیں گی۔  وفاقی حکومت نے ایک  ماہ کے  دوران مسلسل دوسری بار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی ہے۔  وزات خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 288 روپے 49 پیسے فی لیٹر سے کم ہوکر 273 روپے 10  پیسے فی لیٹرہوگئی ہے۔  نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت 9 روپے 86 پیسے کمی کیساتھ 173 روپے 48 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 7 روپے 54 پیسے کمی کیساتھ 161 روپے 17 پیسے ہوگئی۔  وزارت خزانہ کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا جو یکم جون تک نافذ العمل رہے گا 

مزید پڑھیں