وفاقی حکومت ایگزیکٹیو آرڈر کے تحت صوبہ بہاولپور بحال کرے پرنس بہاول عباسی
وزیر اعظم شہباز شریف کی وزارت اعلیٰ کے دور میں پنجاب اسمبلی نے مئی 2012 میں صوبہ بہاولپور کی بحالی کی قرارداد اتفاق رائے سے منظور کی تھی جس پر چودہ برس گزرنے کے بعد تاحال عمل در آمد نہیں کیا گیا بہاول پور کے گمشدہ حقوق کی بحالی کے لیے ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو جدو جہد کر نا ہو گی
بہاولپور صوبہ محاذ کے قائد کا تحصیل بار ایسوسی ایشن منچن آباد ،میاں عثمان پراچہ کی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس اور جمعیت العباسیہ کے دفتر کی افتتاحی تقریب سے خطاب،ولی عہد بہاولپور کے قافلہ کا صادق گڑھ پیلس سے منچن آباد جاتے ہوئے راستے میں متعدد مقامات پر پرجوش استقبال کیا گیا
منچن آباد: بہاولپور صوبہ محاز کے قائد پرنس بہاول عباس خان عباسی نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایگزیکٹو آرڈر کے تحت صوبہ بہاولپور فی الفور بحال کرے، وزیراعظم شہباز شریف کی پنجاب کے وزارت اعلیٰ کے دور میں مئی 2012میں پنجاب اسمبلی میں صوبہ بہاولپور کی بحالی کی قرارداد کو اتفاق رائے سے منظور کیا گیا تھا ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل منچن آباد ضلع بہاول نگر کے اپنے دورے کے دوران تحصیل بار ایسوسی ایشن منچن آباد میاں عثمان پراچہ کی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس اور جماعت العباسیہ بہاولنگر کے دفتر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جہاں ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی- جمیعت العباسیہ کے دفتر میں پرنس عباس خان عباسی کو صوبہ بہاولپور کی 56 سالہ تحریک کو دوبارہ اجاگر کرنے پر اعزازی شیلڈ بھی پیش کی گئی۔

منچن آباد : بہاول پور صوبہ محاز کے قائد پرنس بہاول عباس خان عباسی کو جمعیت العباسیہ بہاول نگر کے دفتر کا افتتاح کرنے کے بعد اعزازی شیلڈ پیش کی جا رہی ہے
پر نس بہاول عباس خان عباسی نے تحصیل بار ایسوسی ایشن منچن آباد کے اجلاس، پریس کانفرنس اور دیگر تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے بہاولپور ڈویژن کے ہر شعبہ زندگی سے افراد کو دعوت دی کہ وہ زیادہ سے زیادہ بہاولپور صوبہ محاز میں شامل ہوں اور اس یک نکاتی ایجنڈے کے تحت شانہ بشانہ جدوجہد کریں تاکہ بہاولپور کے گمشدہ حقوق کو حاصل کیا جا سکے اور اس کی محرومیوں کا ازالہ کیا جا سکے -انہوں نے کہا کہ طالب علم وکلاء صحافی دانشور کسان کاشتکار تاجر اور زمیندار سمیت ہر طبقہ فکر کے لوگوں کو چاہیے کہ وہ آگے ائیں اور اپنے حقوق کی بحالی کے لیے منظم ہو کر جدوجہد کریں
قبل ازیں ولی عہد پرنس بہاول عباس عباسی کے قافلہ کا صادق گڑھ پیلس ڈیرہ نواب سے منچن آباد جاتے ہوئے راستے میں متعدد مقامات پر ہرجوش استقبال کیا گیا – ڈھوک کی تھاپ پر رقص کیا گیا انہیں ہار پہنائے گئے اور انکی گاڑی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں

