Contact Us

حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

Petrol

وفاقی حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 1.86 روپے فی لیٹر کمی کر دی ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3.32 روپے ، مٹی کے تیل کی قیمت میں 2.15 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 1.86 روپے فی لیٹر کمی کر دی ،اس کے علاوہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3.32 روپے ، مٹی کے تیل کی قیمت میں 2.15 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔  علاوہ ازیں لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2.97 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے، پٹرول کی قیمت 1.86 روپے فی لیٹر کمی کے بعد 259.10 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 3.32 روپےکمی کے بعد 262.75 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔  دوسری جانب لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 2.97 روپے فی لیٹر کم ہو کر 154.05 روپے ہوگئی ہے، مٹی کے تیل کی قیمت 2.15 روپے فی لیٹر کم ہو کر 169.62 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔  پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

مزید پڑھیں