وفاقی حکومت کی اراکین پارلیمنٹ کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت
Advertisements
اسلام آباد: اعتماد کے ووٹ کا ڈر یا کوئی اہم قانون سازی کا ارادہ، وفاقی حکومت نے اراکین پارلیمنٹ کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کر دی۔
پارلیمانی ذرائع کے مطابق پارلیمانی لیڈران کے ذریعے اراکین قومی اسمبلی و سینیٹ کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے، سینیٹ و قومی اسمبلی اجلاس سے قبل مشاروتی اجلاس بھی طلب کر لیا گیا ہے۔
Advertisements
ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹ میں حکومتی اتحادیوں کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پیر کو طلب کیا گیا ہے، اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا کریں گے۔