وفاقی حکومت کا عید پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا اعلان
Advertisements
وفاقی حکومت کا عید پر عوام کو تحفہ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا اعلان کردیا۔
وزیر اعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی اوگرا کی سمری مسترد کر دی۔وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اعلامیہ جاری کر دیا ہے
Advertisements
وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت 149 روپے 86 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 144 روپے 15 پیسے ، مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 125 روپے 56 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 118 روپے 31 پیسے فی لیٹر برقرار ہے۔
قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔