Advertisements

وفاقی کابینہ کی رجسٹرار سپریم کورٹ عشرت علی کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری

Shehbaz sharif
Advertisements

 اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس ختم ہوگیا، کابینہ نے جسٹس فائز عیسیٰ کے خط پر رجسٹرار سپریم کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری دے دی.

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس رات 8 بجے طلب کیا گیا تھا جو تقریباً سوا گھنٹہ جاری رہنے کے بعد سوا 9 بجے ختم ہوگیا، اجلاس میں سپریم کورٹ میں الیکشن التوا سے متعلق کیس اور ملکی سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔

Advertisements

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خط کے معاملے پر بھی بحث کی گئی، کابینہ کے اجلاس میں  سیکرٹری اورسرکاری افسران شریک نہیں ہوئے

اجلاس میں وفاقی وزیر برائے قانون وانصاف اعظم نذیر تارڑ کی بریفنگ کے بعد وفاقی کابینہ کے اراکین نے سپریم کورٹ کے متوقع فیصلے کے تناظر میں اپنی اپنی رائے پیش کی، کابینہ ارکان نے جسٹس فائز عیسیٰ خط پر عمل درآمد یقینی بنانے کی تجویز دی۔

وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس ایسے وقت پر بلایا گیا تھا جب پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔