کراچی( سٹاف رپورٹر )حکومت سندھ کے سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوارڈینیشن ڈیپارٹمنٹ نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے بیسویں گریڈ کے آفیسر جناب فیاض حسین عباسی کو کمشنر سکھر ڈویژن تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا -چار دسمبرکو جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق سیکرٹری توانائی حکومت سندھ جناب فیاض حسین عباسی کی بطور کمشنر سکھر ڈویژن تقرری نگران وزیراعلی سندھ اور الیکشن کمیشن کی منظوری کے بعد کی گئی- معلوم ہوا ہے کہ جناب فیاض حسین عباسی آئندہ ایک دو روز میں کراچی سے سکھر پہنچ کر اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیں گے- خیال رہے کہ فیاض حسین عباسی کا شمار سول سروس آف پاکستان کے فرش شناس دیانتدار اور نیک نام افسروں میں کیا جاتا ہے وہ احمد پور شرقیہ میں اسسٹنٹ کمشنر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں-ادارہ روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ نے کمشنر سکھر ڈویژن تعیناتی پر جناب فیاض حسین عباسی کو مبارکباد دی ہے اور انکے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے