پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے نیک نام آفیسر فیاض حسین عباسی کو بیسویں گریڈ میں ترقی دے دی گئی

اسلام آباد( سٹاف رپورٹر) حکومت پاکستان نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے نیک نام فرض شناس اور دیانت دار آفیسر جناب فیاض حسین عباسی کو بیسویں گریڈ میں ترقی دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے تاہم ان کی خدمات بدستور سندھ حکومت کو تفویض رہیں گی- خیال رہے کہ جناب فیاض حسین عباسی نے ماضی میں احمد پور شرقیہ کے اسسٹنٹ کمشنر ، بدین کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، مٹیاری کے ڈپٹی کمشنر ،ایڈیشنل سیکرٹری وزیر اعلی سندھ سیکرٹیریٹ، ڈپٹی کمشنر خیرپور ،ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سندھ اور سپیشل سیکرٹری محکمہ صحت حکومت سندھ کے فرائض خوش اسلوبی سے انجام دیے تھے- ان دنوں آپ صوبائی کوآرڈینیٹر انسداد پولیو پروگرام صوبہ سندھ کے طو ر پر سر گرم عمل ہیں۔
-ادارہ نوائےاحمد پور شرقیہ نے 20 ویں گریڈ میں ترقی یاب ہونےپر جناب فیاض حسینّ عبّاسی کو مبارک باد دی ہے اور مستقبل میں اُنکی کامیابیوں اور کامرانیوں کے لیے دعا کی ہے_