فیاض حسین عباسی سیکرٹری تونائی ڈیپارٹمنٹ حکومت سندھ تعینات
ادارہ روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ کا جناب فیاض حسین عباسی کو سیکرٹری توانائی حکومت سندھ کا چار ج سنبھالنے پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار
کراچی (سٹاف رپورٹر )نگران حکومت سندھ نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے بیسویں گریڈ کے افیسر جناب فیا ض حسین عباسی کو سیکرٹری توانائی ڈیپارٹمنٹ حکومت سندھ تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں
نوٹیفکیشن کے مطابق جناب فیاض حسین عباسی کے پیش رو سیکرٹری توانا ئی ابوبکر احمد کو سروسز اینڈ جنزل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ سندھ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے
خیال رہے کہ جناب فیا ض حسین عباسی ماضی میں پنجاب اور صوبہ سندھ کے مختلف اضلاع میں اسسٹنٹ کمشنر, ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اور ڈپٹی کمشنر کے طور پر خدمات سر انجام دے چکے ہیں
ان دنوں آپ کوارڈینیٹر انسداد پولیو پروگرام سندھ کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے تھے
ادھر ادارہ روزنامہ نوائے احمد پور شر قیہ نے جناب فیاض حسین عباسی کو سیکرٹری توانائی حکومت سندھ کا چار ج سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے اور ان کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہارکیا ہے