فواد چوہدری اور اعظم سواتی کی معافی قبول‎‎

Azam-Swati-and-Fawad-Chaudhry

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے وفاقی وزرا اعظم سواتی اور فواد چوہدری کی معافی کو قبول کرلیا

 الیکشن کمیشن میں اعظم سواتی کے رشوت لینے کے الزامات پر سماعت ہوئی، وفاقی وزیر
ریلوے اعظم سواتی الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے، ممبر سندھ نثار درانی نے وفاقی وزیر سے کہا کہ اعظم سواتی صاحب آپ مصروف آدمی ہیں پیش کیوں نہیں ہوتے، آپ پر ذمہ داری زیادہ ہے، تمام ادارے آپ کے ہیں انہیں برا بھلا کہا درست نہیں
اس پر اعظم سواتی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو خودمختار بنانے کیلئے ہمیشہ آواز اٹھائی ہے۔
بعد ازاں الیکشن کمیشن نے اعظم سواتی کی معافی کو قبول کرتے ہوئے انہیں تنبیہ کی کہ وہ اور فواد چوہدری آئندہ محتاط رہیں