Advertisements

فوجی فرٹیلائزر کمپنی نے سو نا زنک کوٹڈ یور یا لانچ کردی, لانچنگ کے سلسلہ میں غلہ منڈی میں تقریب

Fauji Fertilizer Company ceremony
Advertisements

ایف ایف سی کی جانب سے زنک یور یا کی تیاری بہت اچھا اقدام ہے اس کے استعمال سے نہ صرف زمینوں کی زرخیزی میں اضافہ ہوگا۔ بلکہ فصلوں کی اوسط پید اوار بھی بڑھے گی اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع احمدپورشرقیہ محمد راشد سرور بھٹی

تحصیل صد ر فرٹیلائزر یونین چوہدری محمد اکرم نے ایف ایف سی کی جانب سے زنک کوٹڈ یوریا متعارف کرانے پر ڈیلروں کی جانب سے شکریہ اد اکیا

Advertisements

 احمدپورشرقیہ :  فوجی فرٹیلائزر کمپنی نے سو نا زنک کوٹڈ یور یا لانچ کردی۔ اس مو قع پر زنک کوٹڈ یور یا کی لانچنگ کے سلسلہ میں ایک تقریب کا اہتمام غلہ منڈی میں کیا گیا۔ جس کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع احمدپورشرقیہ محمدراشد سرور بھٹی تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایف ایف سی کی جانب سے زنک یور یا کی تیاری ایک بہت اچھا اقدام ہے اس کے استعمال سے نہ صرف زمینوں کی زرخیزی میں اضافہ ہوگا۔ بلکہ فصلوں کی اوسط پید اوار بھی بڑھے گی۔

انہوں نے کہا حکومت کسانوں کی سہولت کے لئے انقلابی اقدامات اٹھارہی ہے۔ انہوں نے کہا کسان کارڈ کی رقم بھی تیس ہزار فی ایکڑ سے بڑھا کر پنتالیس ہزار فی ایکڑ کی جارہی ہے۔ جس سے کاشتکاروں کو زرعی مداخل کی خریداری  میں مددملے گی۔ انہوں نے کہا اب ضرور ت اس امر کی ہے کہ روائتی طریقوں کی بجائے کاشتکاری کے جدید طریقوں پر عمل کیا جائے۔

اس مو قع پر خطاب کرتے ہوئے ایف ایف سی کے ڈسٹرکٹ منیجر احمدپورشرقیہ محمد عمران نے تقریب میں آنے والے ڈیلروں کو خوش آمدید کیا اور زنک کوٹڈیور یا کی افادیت سے آگا ہ کیا اس مو قع پر تحصیل صد ر فرٹیلائزر یونین چوہدری محمد اکرم نے ایف ایف سی کی جانب سے زنک کوٹڈ یوریا متعارف کرانے پر ڈیلروں کی جانب سے اُن کا شکریہ اد اکیا۔ تقریب میں فرٹیلائزر اینڈ پیسٹی سائیڈ یونین غلہ منڈ ی کے صدر حاجی عبدالعزیز قریشی، تحصیل صدر کاٹن جنر ز ایسو سی ایشن چوہدری خالد جاوید، منصو را قبال قریشی، شاھد اقبال قریشی، ملک عدنان، چوہدری محمد ریاض، چوہدری سعید اکرم،سمیت ڈیلروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی