Advertisements

فاطمہ فرٹیلائیزر کے زیر اھتمام گندم کی اضافی پیداوار کے لیے احمد پور شرقیہ میں کنوینشن کا انعقاد

Fatima Ferilizer Convention
Advertisements

مہمان خصوصی ڈائریکٹر زراعت بہا ول پور ڈویثرن محمد جمیل غوری تھے ڈویلپمنٹ منیجر محمد خالد، ریجنل منیجر جنید خان، ،ٹیکنیکل سروسز افیسر راو کامران اختر, ٹیکنیکل سروسز افیسر احسن شہزاد ،، سیلز آفیسر اسد اسلم، ، ڈپٹی ڈائریکٹرمحمد شفیق، اسسٹنٹ ڈائریکٹر راشد سرور، ذراعت آفیسر کامران جبار اور کثیر تعداد میں ترقی کاشتکاروں نے شرکت کی۔

احمدپورشرقیہ(  محمد سجاد سے )  فاطمہ فرٹیلائیزر کے زیر اھتمام گندم کی اضافی پیداوار کے لیے احمد پور شرقیہ میں کنوینشن کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈویلپمنٹ منیجر محمد خالد، ریجنل منیجر جنید خان، ڈائریکٹر بہاولپور ڈویژن جمیل غوری ،ٹیکنیکل سروسز افیسر راو کامران اختر, ٹیکنیکل سروسز افیسر احسن شہزاد ،، سیلز آفیسر اسد اسلم، ، ڈپٹی ڈائریکٹرمحمد شفیق، اسسٹنٹ ڈائریکٹر راشد سرور، ذراعت آفیسر کامران جبار اور کثیر تعداد میں ترقی کاشتکاروں نے شرکت کی۔  ڈویلپمنٹ منیجر محمد خالد  نے بتایا کے زمین کا پی ایچ زیادہ ہونے کی وجہ سے تیزابی کھاد جیسے سرسبز ٹائیٹروفاس اور کین  گوارا کی جوڈی کے استعمال سے گندم کی 10 فیصد سے زیادہ پیداوار حاصل کی جا سکتی ہے۔کیونکہ پاکستان کی زمینوں کا  زیادہ ہے۔ جس سے پیداوار میں کمی ہوتی ہے اور ہماری کسان بھائیوں کا اور پاکستان کا نقصان ہوتا ہے۔  ریجنل منیجر جنید خان نے بتایا کی فاطمہ فرٹیلائزر جدید ٹیکنالوجی اور بین الاقوامی معیار کے مطابق کھادیں بنا رہی ہے۔ ڈائریکٹر بہاولپور ڈویژن جمیل غوری صاحب نے کسان کارڑ  گورنمنٹ پولیسیز اور گندم کے  پیدا واری مقابلے کے بارے میں آگاہ کیا۔سیاسی اور سماجی رہنما ملک نوید وران نے بھی سرسبز فرٹیلائزرز کو استعمال کرنے کا مشورہ دیا۔ آخر میں سر سبز نائیٹروفاس اور کین گوارا کے استعمال سے زیادہ پیداوار حاصل کرنے والے جدت پسند کاشتکاروں میں اعزازی شیلڈ بھی تقسیم کی گئی۔

Advertisements

 احمدپورشرقیہ: فاطمہ فرٹیلائزر اور محکمہ زراعت کے زیر اہتمام  زیادہ گند م اُگاؤ کے سلسلہ میں ایک میگا سیمینار احمدپورشرقیہ کے مقامی میرج ہال میں منعقد ہوا۔ جس کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر زراعت بہا ول پور ڈویثرن محمد جمیل غوری تھےانہوں نے  سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے   کہا کہ حکومت پنجاب نے زیادہ گندم اُگاؤ کے سلسلہ میں اس مرتبہ کاشتکاروں کی سہولت کے لئے انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں اور صوبہ بھر میں پانچ لاکھ چھوٹے کاشتکاروں کو پچھتہر ارب کے بلا سود قرضے دیئے جارہے ہیں۔ جبکہ اس کے علاوہ ٹریکٹر اور دیگر زرعی آلات کی خریداری پر بھی لاکھوں روپے کی سبسڈی دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا زراعت ملکی معیشت کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ زیادہ سے زیادہ رقبہ پر گندم کاشت کریں۔ اور اچھی اوسط پید اوار حاصل کرنے کے لئے متوازن کھادوں کا استعما ل کریں اس مو قع پر فاطمہ فرٹیلائزر کے ڈویلپمنٹ منیجر ساؤتھ محمد خالد نے کہا کہ زمین کا پی ایچ لیول زیادہ ہونے کی وجہ سے نائٹروفاس اور امونیم نائٹریٹ کے استعمال سے دس فیصد زیادہ پید اوار حاصل کی جاسکتی ہے۔ ریجنل منیجر فاطمہ فرٹیلائزر رحیم یار خان محمد جنید خان نے کہا کہ فاطمہ فرٹیلائزر جدید ٹیکنالوجی اور بین الاقوامی معیار کے مطابق کھاد تیا ر کررہی ہے اس مو قع پر خطاب کرتے ہوئے کسان اتحا د کے رہنما راؤمحمد فاروق نے پنجاب حکومت  پر زور دیا کہ وہ آئندہ فصل گندم کی خریداری کے لئے سرکاری نرخوں کا اعلان کرے کیونکہ گزشتہ سال حکومت کی جانب سے گندم کی خریداری نہ ہونے کی وجہ سے کسان معاشی طور پر کمزور ہوچکاہے۔ سیمینار سے زرعی ترقیاتی بنک کے ریجنل منیجر ظہور الحسن ، ڈسٹرکٹ سیلز آفیسر محمد اسد اسلم ، منیجر ٹیکنیکل سروسز خانپور محمد احسن رضا  اور سردار نوید خالد وارن نے بھی خطاب کیا ۔ سیمینار میں ڈپٹی ڈائریکٹر حافط شفیق ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد راشد سرور بھٹی، کامران جبار کے علاوہ  کاشتکاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔