اسسٹنٹ کمشنر راجہ قاسم محبوب جنجوعہ مرحوم کےایصال ثواب کے لئے دفتر بلدیہ میں فاتحہ خوانی

Advertisements
اسسٹنٹ کمشنر ملک ظہور احمد اعوان نے مرحوم اسسٹنٹ کمشنر راجہ قاسم محبوب جنجوعہ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا
احمدپورشرقیہ ( نامہ نگار ) احمدپورشرقیہ سے ٹرانسفر ہوکر پتوکی تعینات ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر راجہ قاسم محبو ب جنجوعہ جن کاگزشتہ ہفتے ایک روڈ ایکسیڈنٹ میں انتقال ہوگیا تھا۔ اُ ن کی روح کو ایصال ثواب کے لئے دفتر بلدیہ میں فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر ملک ظہور احمد اعوان ، قاضی نعیم احمد، اور بلدیہ کے دیگر ملازمین نے شرکت کی ۔ اس مو قع پر اسسٹنٹ کمشنر ملک ظہور احمد اعوان نے مرحوم اسسٹنٹ کمشنر راجہ قاسم محبوب جنجوعہ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ۔ آخرمیں اُن کی روح کوایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔
Advertisements