Advertisements

مرکزی میلاد مصطفی کمیٹی کے زیر اہتمام تقریب میں مدیر احسان احمد سحر کی اہلیہ سیدہ نجمہ بخاری مرحومہ کے لیے فاتحہ خوانی

Fatiha for late Najma Bukhari
احمد پور شرقیہ : مفتی محمد محسن فیضی مرکزی میلاد مصطفی کے زیر اہتمام جامع مسجد علی میں منعقدہ تقریب میں سیدہ نجمہ بخاری مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے دعا کراتے ہوئے
Advertisements

میزبان مولانا عبدالعزیز فیضی کی استدعا پر تحصیل صدر جماعت اہل سنت مفتی محمد محسن فیضی نے سیدہ نجمہ بخاری مرحومہ کے لیے خصوصی دعا کروائی

مدیر روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ احسان احمد سحر کی جانب سے مولانا عبدالعزیز فیضی اور مفتی محمد محسن فیضی سے اہلیہ سیدہ نجمہ بخاری مرحومہ کے لیے خصوصی دعا کرانے پر اظہار تشکر

Advertisements

احمد پور شرقیہ( سٹاف رپورٹر )مرکزی میلاد مصطفی کمیٹی کے زیر اہتمام 45ویں سالانہ محفل نعت بسلسلہ جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے مبارک و مسعود موقع پر مدیر روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ احسان احمد سحر کی اہلیہ سیدہ نجمہ بخاری مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی- تقریب میں تلاوت کلام پاک کے بعد میزبان مولانا عبدالعزیز فیضی نے تحصیل صدر جماعت اہل سنت مفتی محمد محسن فیضی سے سیدہ نجمہ بخاری مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کرانے کی استدعا کی جس پر انہوں نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول احمد پور شرقیہ کی سابق ہیڈ مسٹریس کے ایصال ثواب کے لیے دعا کرائی- ادھر مدیر روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ احسان احمد سحر نے مرکزی میلاد مصطفی کمیٹی کے سرپرست مولانا عبدالعزیز فیضی اور تحصیل صدر جماعت اہل سنت مفتی محمد محسن فیضی سے ان کی اہلیہ مرحومہ کے لئے خصوصی دعا کرانے پر اظہار تشکر کیا ہے