Advertisements

موضع مڈ رشید گٹر میں گرنے کا واقعہ، باپ بیٹے کو بچانے کی کوشش میں دونوں جاں بحق

Two persons died in gutter in mauza mudrasheed
احمد پور شرقیہ :موضع مڈ رشید کے گٹر میں گر کر جاں بحق ہونے والے باپ اور بیٹا محمد قاسم اور محمد آصف
Advertisements

لواحقین کے مطابق گٹر تقریباً 15 فٹ گہرا ہے ریسکیو اپریشن کے بعد باپ بیٹے کی ڈیڈ باڈیز کو لواحقین کے حوالے کر دیا گیا


احمد پور شرقیہ(نامہ نگار) احمد پور شرقیہ گٹر میں گرنے کا واقعہ، باپ بیٹے کو بچانے کی کوشش میں دونوں جاں بحق ہو گئے تفصیل کے موضع مڈ رشید، بستی بھٹیاں احمد پور شرقیہ میں محمد قاسم ولد فتح محمد جسکی عمر 60 سال اور محمد اصف ولد محمد قاسم جسکی عمر 30 سال گھر کے باہر بنائے گئے گٹر پر کھڑے دونوں باپ بیٹا اس وقت گٹر میں گر گئے جب اچانک اس کا ڈھکن (لکڑی کی سلیپ) ٹوٹ گئی۔ واقعے کے دوران بیٹا پہلے گرا، جس کے بعد والد اسے بچانے کی کوشش میں اندر گیا لیکن وہ بھی واپس نہ آ سکا۔ موقع پر موجود لواحقین کے مطابق گٹر تقریباً 15 فٹ گہرا ہے، اور دونوں متاثرین اندر پھنس گئے ہیں۔ ریسکیو 1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر فوری ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ریسکیو اپریشن کے بعد باپ بیٹے کی ڈیڈ باڈیز کو لواحقین کے حوالے کر دیا گیا ہے 

Advertisements