بھانے کی چھت گرنے سے باپ تیمور اور کمسن بیٹا عبدالرحمن جاں بحق

Advertisements
احمدپورشرقیہ (نامہ نگار) بھانے کی چھت گرنے سے باپ اور کمسن بیٹا جاں بحق ہوگئے۔ تفصیل کے مطابق محلہ پٹواریاں کا رہائشی تیمور اپنے دس سالہ بیٹے عبدالرحمن کے ہمراہ بھانے کی چھت کی مرمت کررہے تھے کہ اس دوران چھت نیچے گر گئی جس کے نتیجہ میں تیمور اور اس کاکمسن بیٹا عبدالرحمن شدید زخمی ہوگئے انہیں فوری طورپر تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال لے جا یا گیا۔تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے
Advertisements