ہیڈ پنجند نہر میں چھلانگ لگا کر خود کشی کرنے والے باپ محمد سلیم، اوربیٹی زوھا سلیم کی نمازجنازہ

Advertisements
احمدپورشرقیہ ( نامہ نگار) چار روز قبل گھریلوحالات کے باعث اپنی کمسن بیٹی کے ہمراہ ہیڈ پنجند نہر میں چھلانگ لگا کر خود کشی کرنے والے باپ ، اوربیٹی کی نمازجنازہ اد اکردی گئی۔ تفصیل کے مطابق چار روز قبل احمدپورشرقیہ کے رہائشی محمدسلیم نے اپنی پانچ سالہ کمسن بیٹی زوھا سلیم کو اپنے ساتھ باندھ کر ہیڈ پنجند کی نہر میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی تھی ۔ اور ان کی ڈیڈ باڈیز ریسکیو ٹیم نے تین دن کی جد وجہد کے بعد تلاش کرکے ورثاء کے حوالے کردی تھیں۔ اُن کی نماز جنازہ احمدپورشرقیہ میں اداکرکے آبائی جنازہ گاہ میں تدفین کردی گئی ۔ نماز جنازہ میں عزیز و اقارب کے علاوہ شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔