ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر فاروق قمرکا پھل و سبزی منڈی بہاول پور کا دورہ

Advertisements
بہاول پور: 23/دسمبر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر فاروق قمر نے علی الصبح پھل و سبزی منڈی بہاول پور کا دورہ کیا۔ انہوں نے پھلوں اور سبزیوں کی نیلامی کے امور کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر مارکیٹ کمیٹی کا عملہ بھی موجود تھا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر نے ہدایت کی کہ پھل اور سبزیاں مقرر کردہ نرخ کے مطابق ہی فروخت کی جائیں۔انہوں نے پھل و سبزی منڈی کے مختلف شعبہ جات میں جا کر پھلوں اور سبزیوں کی کوالٹی اور نرخ چیک کئے اور صفائی کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔