فاروق حمید شیخ نے پی پی 254 سے صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا
صوبائی حلقہ کے عوام کی حالت دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے
کامیاب ہو کر علاقہ کے عوام کی قسمت بدل دینگے۔ امیدوار صوبائی اسمبلی کا خدمات خلق ورکرز کنونشن سے خطاب
اوچ شریف(نامہ نگار) اوچشریف کے نواحی علاقے کوٹ حمیداللہ میں خدمت عوام کمیٹی کے زیراہتمام خدمت خلق ورکرز کنونشن کا انعقاد ، سیاسی عوامی سماجی و صحافتی شخصیات سمیت لوگوں کی کثیر تعداد شریک ، سرپرست اعلی سابق سیکرٹری پنجاب شیخ فاروق حمید نے پی پی حلقہ 254 سے آئندہ عام انتخابات میں ایم پی اے کا الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ، حلقہ کے عوام کی حالت دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے ، کامیاب ہو کر علاقہ کے عوام کی تقدیر بدل دیں گے ، حلقہ میں تعمیروترقی کا ایک نیا سفر شروع کریں گے ، شرکاء سے شیخ فاروق حمید کا خطاب۔
تفصیل کے مطابق اوچشریف کے نواحی علاقے کوٹ حمیداللہ کے ڈیرہ حمیداللہ میں خدمت عوام کمیٹی کے سرپرست سابق سیکرٹری پنجاب شیخ فاروق حمید کی سربراہی میں خدمت خلق ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں سیاسی سماجی عوامی و صحافتی شخصیات پیر سید جرار شاہ ، ملک جمشید للو ، خواجہ سعیدالحسن ، ملک مجیب الرحمن مڑل ، ملک طاہر گھلو ، میاں عامر صدیقی ، خواجہ غلام شبیر ، محمد اسماعیل ، شیخ رفیق ، شمیم اختر ، ملک یوسف ، محمد فخر و دیگران کے علاوہ معززین و عمائدین علاقہ سمیت شہریوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی ورکرز کنونشن کے شرکاء سے اپنے خطاب میں شیخ فاروق حمید نے آئندہ عام انتخابات میں حلقہ پی پی 254 سے ممبر صوبائی اسمبلی کے لیے الیکشن میں حصہ لینے کا باضابطہ اعلان کر دیا اس موقع پر شیخ فاروق حمید کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ خدمت خلق کا جذبہ اپنے بزرگوں سے ورثے میں ملا ہے دوران ملازمت خدمت خلق کے جذبہ سے سرشار ہو کر اپنے فرائض سرانجام دیے ہیں اور اس خدمت خلق کے سفر کو جاری رکھنے کے لیے آئندہ عام انتخابات میں پی پی حلقہ 254 سے ممبر صوبائی اسمبلی کے لیے حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ان کا کہنا تھا کہ حلقہ کی حالت دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے کامیاب ہو کر حلقہ کے عوام کی تمام محرومیاں و مایوسیوں کا خاتمہ کرتے ہوئے حلقہ میں تعمیروترقی کا ایک نیا سفر شروع کریں گے اس موقع پر جاوید حمید شیخ ، اور شیخ حفیظ اللہ عرف ڈاڈو میاں بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔