Advertisements

سرپرست اعلی خدمت عوام کمیٹی فاروق حمید شیخ کی صادق گڑھ پیلس کے دفتر میں پرنس بہاول خان عباسی سے ملاقات

Farooq Hameed Sheikh meeting with Prince Bahawal Khan Abbasi
ڈیرہ نواب صاحب ! امیدوارصوبائی اسمبلی پی پی 250 چنی گوٹھ / اوچ شریف فاروق حمید شیخ صادق گڑھ پیلس کے دفتر میں پرنس بہاول خان عباسی سے ملاقات کررہے ہیں۔ شیخ ڈاڈو میاں بھی موجود ہیں۔
Advertisements

میدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 250 کی ولی عہد بہاول خان عباسی سے ملاقات ڈیڑھ گھنٹے سے زائد جاری رہی۔

علاقائی مسائل اور سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال۔

Advertisements

خدمت عوام کمیٹی کے سرپرست اعلی فاروق حمید شیخ امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 250 نے صادق گڑھ پیلس ڈیرہ نواب صاحب کے دفتر میں امیر آف بہاول پور کے ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی سے ملاقات کی جس میں علاقائی سیاسی صورتحال اور مقامی مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
سماجی و سیاسی رہنما شیخ شاہد حمید المعروف ڈاڈو میاں بھی اس موقع پر موجود تھے۔
فاروق حمید شیخ اور پرنس بہاول خان عباسی کی ملاقات ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی۔ مقامی سیاسی حلقے اس ملاقات کو بڑی اہمیت دے رہےہیں اور اس حوالےسے مختلف تبصرے اور چہ میگوئیاں کی جارہی ہیں