پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سابق جنرل سیکرٹری فاروق احمد ملک کی گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ سے ملاقات

Advertisements
احمدپورشرقیہ ( نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سابق جنرل سیکرٹری فاروق احمد ملک نے گزشتہ روز لاہور میں گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ۔ اور اُنہیں گورنر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باددی انہوں نے کہا اٗ ن کے گورنر بننے سے پی ٹی آئی کے نظریاتی کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ انہوں نے کہا عمر سرفراز چیمہ کا شمار پارٹی کارکنا ن میں ہوتا ہے گورنر عمر سرفراز چیمہ نے فاروق احمد ملک کی پارٹی کے لئے خدمات کا سراہا اور کہا کہ سینئر نظریاتی کارکن پارٹی کا عظیم سرمایہ ہیں۔