چنی گوٹھ (نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنما حسن عسکری شیخ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے اعلان کردہ زرعی ریلیف پیکج سے کسانوں کو بھرپور ریلیف ملے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق چیئرمین یونین کونسل چنی گوٹھ مہر محمد صدیق کے ہمراہ عمائدین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت زراعت کی ترقی کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی کسان خوشحال ہو گا تو ملک خوشحال ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف عوامی مسائل کے حل میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں اور موجودہ معیشت کی بہتری کے لئے کوشاں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے زرعی ریلیف پیکج کا اعلان کر کے کروڑوں کسانوں کے دل جیت لئے ہیں اور سیلاب زدہ علاقوں میں کسانوں کے سابقہ قرضے معاف کئے اور کھادیں سستی کر دیں ، شمسی توانائی پروگرام چلانے سے زراعت میں نمایاں تبدیلی آئے گی ۔