Advertisements

یونین کونسل چنی گوٹھ کے الوداعی اجلاس کا انعقاد

Farewell meeting of Union Council Chini Goth held
Advertisements

چنی گوٹھ (نامہ نگار) یونین کونسل چنی گوٹھ کا الوداعی اجلاس زیر صدارت چیئرمین یوسی مہر محمد صدیق اور وائس چیئرمین چوہدری محمد خالد گجر کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس سے چیئرمین مہر محمد صدیق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنے پہلے دور میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام کروائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے تقریباً تمام بستیوں میں سولنگ، نالیاں، لیڈیز پارک کی تعمیر، ٹف ٹائل اور دیگر منصوبہ جات مکمل کروائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پبلک مقامات پر بنچ اور نلکے بھی لگوائے ہیں۔ چیئرمین یوسی نے کہا کہ بلدیاتی نظام کے ذریعے ہی عوام کے مسائل بہتر طریقے سے حل ہو سکتے ہیں، بلدیاتی نظام ہی عوام کے لئے ایک فورم ہے جو عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم تمام ممبران کے بے حد مشکور ہیں کہ انہوں نے ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کیا۔ اس موقع پر ممبران فہیم خان عباسی،  ملک خورشید احمد، ملک ذوالفقار علی نائچ، رئیس محمد حسین چاچڑ، عطا اللّٰہ، رانا عبدالرحیم، ندیم شریف لبانہ، سیکرٹری یوسی اللّٰہ دتہ لبانہ اور دیگر موجود تھے۔