محکمہ تعلقات عامہ بہاول پور کے سینئر کلرک محمد ماجد مرزا کی ریٹائرمنٹ پر الوداعی تقریب
بہاول پور:12/دسمبر : محکمہ تعلقات عامہ بہاول پور کے سینئر کلرک محمد ماجد مرزا مدت ملازمت مکمل کر کے ریٹائرڈ ہو گئے۔ریٹائرمنٹ کے موقع پر مقامی ہوٹل میں ایک پروقار الوداعی تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈائریکٹر تعلقات عامہ ڈاکٹر ناصر حمید، ڈپٹی ڈائریکٹر بہاول پور عابد حسن رضوی، ڈپٹی ڈائریکٹر لودھراں نعمان مسعود خان، اکاؤنٹ آفیسر جام غلام اصغر، ڈاکٹر نسیم ندیم، انیس احمد خان، فضل محمود، محمد اشرف خان،سلیم حسین، کاشف نوید خاکوانی، حبیب الرحمن، زین محمود، عرفان علی، راشد مظہراور جملہ ملازمین نے شرکت۔ ڈائریکٹر تعلقات عامہ بہاول پور ڈاکٹر ناصر حمید نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ماجد مرزا محنتی، ایماندار اور فرض شناس ملازم تھے جنہوں نے اپنی مدت ملازمت شاندار انداز میں مکمل کی ہے۔انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمت کی باعزت تکمیل کسی اعزازسے کم نہیں۔ماجد مرزاجیسے ہونہار ملازمین کسی بھی سرکاری محکمے کے ماتھے کا جھومر ہوتے ہیں۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کو آئندہ زندگی میں مزید کامیابیاں اور خوشیاں نصیب فرمائے۔ڈپٹی ڈائریکٹر عابد حسن رضوی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ماجد مرزا نہایت فرض شناس، محنتی اور قابل اہلکار تھے جنہوں نے اپنی ملازمت کے دوران اپنے فرائض منصبی نہایت جانفشانی سے انجام دیئے۔ڈاکٹر نسیم ندیم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماجد مرزا نے اپنے فرائض منصبی نہایت دیانتدار اور فرض شناسی سے انجام دیئے۔انہوں نے کہا کہ شاندار انداز میں ملازمت مکمل کرنا کسی اعزاز سے کم نہیں۔انہوں نے جملہ ملازمین کے ہمراہ ماجد مرزا کو مبارکباد پیش کی اور آئندہ زندگی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ دریں اثناء ڈائریکٹر تعلقات عامہ ڈاکٹر ناصر حمید، ڈپٹی ڈائریکٹر عابد حسن رضوی اور دیگر افسران و ملازمین کی جانب سے ماجد مرزا کو گلدستے، تحائف اور اعزازی شیلڈ پیش کی۔