Advertisements

ڈائریکٹوریٹ تعلقات عامہ بہاول پور کے ریٹائرڈ ملازمین ڈاکٹر محمد نسیم ندیم، انیس احمد اور محمد پہلوان کے اعزاز میں شاندار تقریب

Farewell party in the honour of DPR Bahawalpur office retired employees
Advertisements

ڈاکٹر محمد نسیم ندیم نے اپنی بھرپور اہلیت اور صلاحیت سے محکمہ کے لیے خدمات انجام دیں بلکہ ان کی پنجاب بھر کے تعلقات عامہ ڈیپارٹمنٹ کے لیے خدمات سنہری حروف سے لکھی جائیں گی ڈائریکٹر تعلقات عامہ ڈاکٹر ناصر حمید

ڈاکٹر ناصر حمید نے پکٹوریل پبلسٹی آفیسر انیس احمد خان اور محمدپہلوان (مالی) کی خدمات کو بھی شاندار خراج تحسین پیش کیا,ڈپٹی ڈائریکٹر زعابد حسن رضوی، نعمان مسعود خان، اکاؤنٹس آفیسر جام غلام اصغر، سپرنٹنڈنٹ محمد ندیم، ایڈمن اسسٹنٹ فضل محمود،محمد سلیم حسین، زین محموداور ریاض حسین نے ملازمت کا دورانیہ مکمل کرنے والے تینوں احباب کی شاندار خدمات اور یادگار واقعات کا ذکر کیا

Advertisements

بہاول پور9/ فروری : ڈائریکٹوریٹ تعلقات عامہ بہاول پور کے ریٹائرڈ ملازمین ڈاکٹر محمد نسیم ندیم، انیس احمد اور محمد پہلوان کے اعزاز میں شاندار تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں دفتر تعلقات عامہ بہاول پور کے آفیسرز اور آفیشلز نے شرکت کی۔تقریب میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے ڈائریکٹر تعلقات عامہ ڈاکٹر ناصر حمید نے کہا کہ دفتر کے ریٹائرہونے والے تینوں سینئر ملازمین کی محکمہ کے لیے شاندار خدمات ہیں جن پر وہ بجا طور پر خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ انہوں نے ڈاکٹر محمد نسیم ندیم کے بارے میں کہا کہ انہوں نے نہ صرف اپنی بھرپور اہلیت اور صلاحیت سے محکمہ کے لیے خدمات انجام دیں بلکہ ان کی پنجاب بھر کے تعلقات عامہ ڈیپارٹمنٹ کے لیے خدمات سنہری حروف سے لکھی جائیں گی۔ ڈاکٹر محمد نسیم ندیم نے پی آر ایس پی کے پلیٹ فارم سے محکمہ کی فلاح و بہبود اور ملازمین کی بہتری و بھلائی کے لیے جو کام کیا وہ قابل فخر اور قابل تقلید ہے۔ محکمہ تعلقات عامہ میں ایک قابل، ذمہ دار اور شاندار اہلیت کے حامل محنتی اہلکار کی کمی کو محسوس کیا جائے گا۔ ڈاکٹر ناصر حمید نے پکٹوریل پبلسٹی آفیسر انیس احمد خان اور محمدپہلوان (مالی) کی خدمات کو بھی شاندار خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے انیس احمد کی اپنے شعبہ میں صلاحیت اور خدمات کی تعریف کی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر زعابد حسن رضوی، نعمان مسعود خان، اکاؤنٹس آفیسر جام غلام اصغر، سپرنٹنڈنٹ محمد ندیم، ایڈمن اسسٹنٹ فضل محمود،محمد سلیم حسین، زین محموداور ریاض حسین نے ملازمت کا دورانیہ مکمل کرنے والے تینوں احباب کی شاندار خدمات اور یادگار واقعات کا ذکر کیا۔ تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد نسیم ندیم نے شاندار تقریب کے انعقاد پر دفتر تعلقات عامہ بہاول پور کے تمام سٹاف کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ میری خدمات ہمہ وقت آپ کے لیے حاضر ہیں اور محکمہ تعلقات عامہ کو جب بھی میری ضرورت ہوگی تو میں کوئی دقیقہ فروگذاشت کیے بغیر اپنی ذمہ داری ادا کروں گا۔پی پی او انیس احمدخان نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ بہاول پور آفس کے تمام سٹاف اور آفیسرز سے مجھے جو محبتیں ملی ہیں میں ان کا مقروض ہوں۔ انہوں نے تمام سٹاف کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب میں سٹاف کی طرف تینوں ملازمین کو پھولوں کے گلدستے، تحائف اور اعزازی شیلڈز بھی پیش کی گئی