اخبار پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

معروف روحانی و دینی شخصیت پیر سید محمد شاہ جرار کی تیرہویں عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے بعد اپنے آبائی علاقہ واپسی

Famour spiritual leader Peer Syed Muhammad Shah Jarar returns after performing his 13th Umrahp
اوچشریف مدیر احسان احمد سحر معروف دینی و روحانی شخصیت پیر سید محمد شاہ جرار کو تیرہویں عمرہ کی سعادت حاصل پر انہیں مبارکباد دے رہے ہیں

مدیر احسان احمد سحر نے جامعہ قاسمیہ پہنچ کر پیر سید محمد شاہ جرار کو مبارکباد دی اور اپنی اہلیہ سیدہ نجمہ بخاری مرحومہ کی جانب سے لگاتار تیسری مرتبہ خانہ کعبہ کا طواف کرنے پر ان سے اظہار تشکر کیا


اوچشریف( سٹاف رپورٹر) معروف دینی ور روحانی شخصیت پیر سید محمد شاہ جرار تیرویں عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے بعد اپنے آبائی علاقہ واپس پہنچ گئے جہاں مدرسہ جامعہ قاسمیہ میں انہیں مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھا ہوا ہے مدیر روزنامہ نوائے احمد پورشرقیہ احسان احمد سحر نے جامعہ  قاسمیہ پہنچ پیر سید محمد شاہ جرار کو مبارکباد دی اور پھولوں کے ہار پہنائے-   احسان احمد سحر نے لگاتار تیسری مرتبہ اپنی اہلیہ سیدہ نجمہ بخاری مرحومہ سابق ہیڈ مسٹریس  گورنمنٹ گرلز ہائی سکول احمد پور شرقیہ کے لیے خانہ کعبہ کا طواف کرنے پر پیر سید محمد شاہ جرار سے اظہار تشکر کیا -نوائے احمد پور شرقیہ کے آفس انچارج محمد سجاد بھی ان کے ہمراہ تھے -پیر سید محمد شاہ جرار نے اس موقع پر مدیر احسان احمد سحر کو بتایا کہ انہوں نے خانہ کعبہ میں مقام ملتزم پر اپنی دائیں رخسار رکھ کر امت مسلمہ کے اتحاد فلسطین کی آزادی اسماعیل ہانیہ شہید کے درجات کی بلندی اور پاکستان کی بلندی ترقی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں مانگیں

مزید پڑھیں