Advertisements

معروف عالم دین اور مبلغ مولانا طارق جمیل کے حادثے سے متعلق چلنے والی خبریں جھوٹی اور بے بنیاد نکلیں۔

False news about the accident of Maulana Tariq Jameel
Advertisements

لاہور (نوائے احمد پور شرقیہ رپورٹ/ اتوار، 14 نومبر 2021ء) گزشتہ روز سے سماجی ذرائع ابلاغ پر مولانا طارق جمیل کے حادثے میں زخمی ہونے کی خبریں زیر گردش ہیں تاہم اب مولانا طارق جمیل کے آفیشل ٹوئٹر سے اس حوالے سے وضاحت جاری کی گئی ہے۔

مولانا طارق جمیل کے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ سے جاری پیغام میں بتایا گیا ہے کہ مولانا طارق جمیل کے حادثے کے حوالے سے چلنے والی خبریں جھوٹی اور بے بنیاد ہیں۔ سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر یہ بھی کہا گیا ہے کہ الحمد اللہ، مولانا بالکل ٹھیک اور خیر و عافیت سے ہیں۔

Advertisements