میری جائیداد میری ذاتی ملکیت، جھوٹے پروپیگنڈے کرنے والے بے نقاب ہوں گے مخدوم سید افتخار الحسن گیلانی

فرزند مخدوم سید عمر رضا گیلانی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو
اوچ شریف (کرائم رپورٹر) مخدوم الملک مخدوم سید افتخار الحسن گیلانی اپنے فرزند مخدوم سید عمر رضا گیلانی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چند بلیک میلر عناصر ان کی شخصیت اور ساکھ کو نقصان پہنچانے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی تمام جائیداد ان کی ذاتی اور قانونی ملکیت ہے، جس پر کسی کا کوئی دعویٰ یا حق نہیں۔مخدوم افتخار الحسن گیلانی نے واضح کیا کہ چند مفاد پرست لوگ بلیک میلنگ اور جھوٹے الزامات کے ذریعے “خرچ پانی” بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، مگر سچ ہمیشہ سامنے آتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسے عناصر نہ صرف میڈیا کے وقار کو مجروح کر رہے ہیں بلکہ علاقے کے شریف شہریوں کو بھی گمراہ کرنے کی کوششوں میں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ قانونی طور پر ان بلیک میلروں کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے وکلاء سے مشاورت کر رہے ہیں تاکہ مستقبل میں کسی کو اس طرح کی حرکت کی جرأت نہ ہو۔