سیدہ نجمہ بخاری کی حیثیت ہماری فیملی ممبر کی سی تھی ان کے میری والدہ مرحومہ اور میری ہمشیرہ محترمہ سے دیرینہ قریبی تعلقات تھے صاحبزادہ فیض الرشید عباسی
اللہ تعالی سیدہ نجمہ بخاری مرحومہ کو کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے اور احسان احمد سحرکو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا کرے صاحبزادہ فیض الرشید عباسی صاحبزادہ مزمل الرشید عباسی
احمد پور شرقیہ( سٹاف رپورٹر) صاحبزادہ فیض الرشید عباسی اور صاحبزادہ مزمل الرشید عباسی سابق رکن پنجاب اسمبلی گزشتہ روز بہاولپور سے مدیر نوائے احمد پور شرقیہ احسان احمد سحر کی اقامت گاہ سیٹلائٹ ٹاؤن پہنچے جہاں انہوں نے ان کی اہلیہ سیدہ نجمہ بخاری سابق ہیڈ مسٹریس گورنمنٹ گرلز ہائی سکول احمد پور شرقیہ کے انتقال کر جا نےپر تعزیت کی- انہوں نے سیدہ نجمہ بخاری مرحومہ مغفورہ کی روح کے ایصال ثواب اور بلندی درجات کے لیے دعا کی- صاحبزادہ فیض الرشید عباسی نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سیدہ نجمہ بخاری کی حیثیت ان کی فیملی ممبر کی سی تھی جن کے میری والدہ مرحومہ اور میری ہمشیرہ محترمہ سے دیرینہ قریبی تعلقات تھے- سابق وفاقی وزیر شہزادہ سعید الرشید عباسی کے فرزند نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ سیدہ نجمہ بخاری کو کروٹ کروٹ
جنت نصیب کریں اور مدیر احسان احمد سحر اور دیگر پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا کریں- صاحبزادہ مزمل الرشید عباسی سابق ممبر پنجاب اسمبلی نے اس موقع پر چیف ایڈیٹر روزنامہ نوائے احمدپور شرقیہ احسان احمد سحر کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا-اعجاز احمد خان ایڈوکیٹ بھی اس موقع پر موجود تھے –