Contact Us

فیصل آباد سے آئے ہوئے شاعروں، ادیبوں اور کالم نگاروں کے وفد کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب سے ملاقات

Faisalabad delegation

اسلامیہ یونیورسٹی سابقہ ریاست بہاول پور کے دور میں ہونے والی عظیم علمی، ادبی اور ثقافتی سرگرمیوں کے احیاء کے لیے کوشاں ہے وائس چانسلر کی گفتگو

ٖفیصل آباد سے آئے ہوئے شاعروں، ادیبوں اور کالم نگاروں کے وفد نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے دورے کے موقع پر وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب سے ملاقات کی۔وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وائس چانسلر کہا کہنا تھا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور سابقہ ریاست  بہاول پور کے دور میں ہونے والی عظیم علمی، ادبی اور ثقافتی سرگرمیوں کے احیاء کے لیے کوشاں ہے اور علاقے کی سماجی اور معاشی ترقی میں کلیدی کردار ادا کررہی ہے۔ وائس چانسلر نے کہا کہ گزشتہ ساڑھے تین سال کی قلیل مدت میں طلباء وطالبات کی تعداد 13500سے بڑھ کر 65ہزار ہو گئی ہے۔ اس وقت یونیورسٹی میں 1400کل وقتی اساتذہ پڑھا رہے ہیں۔ یونیورسٹی 80سے 90فیصد اخراجات اپنے ذرائع سے اٹھا رہی ہے۔ 12ارب روپے مالیت سے زائد ترقیاتی منصوبے جاری ہیں جن میں 8ارب روپے کے منصوبے یونیورسٹی اپنے ذرائع اور پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ سے پایہ تکمیل تک پہنچا۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اس وقت بہاول پور ڈویژن کی معیشت میں ایک اہم کردار ادا کر رہی ہے اور چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے فروغ میں یونیورسٹی کمیونٹی کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔ وفد کے ارکان نے ملکی ترقی میں یونیورسٹی کے اہم ترین منصوبوں چولستان میں بارش کے ذریعے 7.5ملین ایکڑ رقبے کی آبیاری اور ایگر واکنامک زون میں تبدیلی، سویابین اور مکئی کی مخلوط کاشت کے ذریعے پولٹری فیڈ اور خوردتی تیل کی تیاری اور ٹیکسٹائل انڈسٹری کے لیے کپاس کے بیجوں کی تیاری پر وائس چانسلر کے وژن کو خراج تحسین پیش کیا۔ دریں اثناء غلام محمد گھوٹوی ہال عباسیہ کیمپس میں عظیم محفل مشاعرہ میں فیصل آباد سے آئے ہوئے معروف شاعروں نے نعتیہ کلام پیش کیا۔ سابق پارلیمنٹرین اور دانشور سید تابش الوری نے بھی وفد کے ارکان سے ملاقات کی اور ان کی جامعہ اسلامیہ آمد کو سراہا۔ وفد کے ارکان میں صغیر حسنی، سرور خان سرور، مراد ہاشمی، ڈاکٹر ریاض مجید، عامر میتاب، محمد طاہر، شفقت علی، میاں منیر احمد، محمد سرور قمر قادری، شہزاد بیگ، حمید شاکر، علی اصغر ہاشمی، اشفاق بابر، رخسانہ سحر، شفقت حسین شفقت، گلفام نقوی، صفیہ حیات، بشریٰ ناز، ڈاکٹر نسیم صحرائی، کاشف جمال شاہ، آصف سردار اور انجم سلیم شامل تھے۔  

مزید پڑھیں