Contact Us

فیصل واوڈا کی تاحیات نااہلی کیخلاف درخواست مسترد‎‎

Faisal Vawda

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے فیصل واوڈا کی تاحیات نااہلی کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی۔ 

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست پر سماعت کی تھی اور فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست پرفیصلہ سنایا اور تاحیات نااہلی کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ طویل عرصہ تک الیکشن کمیشن اور کورٹ کے سامنے فیصل واوڈا تاخیر کرتے رہے، فیصل واوڈا نے شہریت چھوڑنے کا سرٹیفکیٹ جمع کرانے سے بھی انکار کیا۔ عدالت کا کہنا ہے کہ فیصل واوڈا کی ذمہ داری تھی کہ مجازاتھارٹی سے دہری شہریت چھوڑنے کا سرٹیفکیٹ پیش کرکے اپنی نیک نیتی ثابت کرتے، انہوں نے نااہلی کیس میں کارروائی سے بچنے کیلئے استعفیٰ دیا، فیصل واوڈا نااہلی درخواست پر کارروائی سے بچنے کیلئے  بطورایم این اے مستعفی ہوئے۔ عدالتی فیصلے کے مطابق کمیشن کی تحقیقات اور فیصل واوڈا کے طرز عمل سے ثابت ہوا جمع کرایا گیا حلف نامہ جھوٹا تھا، سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ کے فیصلے کا الیکشن کمیشن اور یہ عدالت پابند ہیں، پٹیشنر کا اپنا کنڈکٹ اس کی نااہلی کا باعث بنا، افسوس کے ساتھ کہیں گے کہ اس کے نتائج کے فیصل واوڈا خود ذمہ دار ہیں

مزید پڑھیں