فافن کی ضمنی انتخابات پر ابتدائی جائزہ رپورٹ جاری
اسلام آباد: فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے اپریل کے ضمنی انتخابات پر ابتدائی جائزہ رپورٹ جاری کردی رپورٹ کے مطابق ضمنی انتخابات میں ووٹر ٹرن آؤٹ کی شرح تقریبا 36 فیصد رہی ،ووٹر ٹرن آؤٹ 8 فروری کے جنرل الیکشن کی نسبت تبدیل ہوتا ہوا نظر آیا۔ لاہور میں ضمنی انتخابات میں ووٹر ٹرن آوٹ واضح طور پر کم ہوا، گجرات، خضدار اور قلعہ عبداللہ میں ووٹرٹرن آوٹ کی شرح بلند ہوئی، ضمنی انتخابات میں گنتی سے خارج ووٹوں کی تعداد بھی آدھی ہوگئی۔ ضمنی الیکشن مین ووٹر ٹرن آؤٹ 8 فروری کے انتخابات کے مقابلے میں کم تھا، خواتین کے ووٹ ڈالنے کی شرح میں 12 ، مردوں کی 9 فیصد کمی ہوئی، کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد میں 75 ہزار 640 کا اضافہ ہوا۔ 8فروری کے عام انتخابات میں ان حلقوں میں 72 ہزار 472 ووٹس مسترد ہوئے تھے۔ ضمنی انتخابات میں 35 ہزار 574 ووٹ مسترد ہوئے، 4حلقوں میں مسترد شدہ کی تعداد ، جیتنے والے امیدوار کے مارجن سے زیادہ تھی