Advertisements

وفاقی کابینہ میں ممکنہ توسیع مشہور بیوروکریٹ ڈاکٹر سید توقیر شاہ کو مکمل وزیر کے طور پر شامل کرنے کا قوی امکان

Dr Surf Tauqeer Hussein Shah
Advertisements

ڈاکٹر سید توقیر شاہ محمد شہباز شریف کے ماضی میں وزارت عظمیٰ اور وزارت اعلیٰ کے دور میں اُنکے پرنسپل سیکرٹری کے طور پر فرائض سرانجام دے چکے ہیں- آپ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے پرنسپل سیکرٹری بھی رہے

ڈاکٹر سید توقیر شاہ 1990ء کے عشرے میں احمد پور شرقیہ ،تاندلیانوالہ اور وزیر آباد میں ،اسسٹنٹ کمشنر اور چکوال میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کے عہدے پر تعینات رہے ہیں-انہیں شہباز شریف کی وزارت اعلیٰ کے پہلے دور میں ان کا ڈپٹی سیکرٹری مقرر کیا گیا تھا

Advertisements

ڈاکٹر سید توقیر شاہ ان دنوں واشنگٹن میں عالمی بنک میں ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز ہیں انہیں وفاقی کابینہ میں وزیر اعظم کے مشیر کے طور پر شامل کیا جائے گا

اسلام آباد +احمد پور شرقیہ (خصوصی رپورٹس )وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وفاقی کابینہ میں توسیع اور ردوبدل کے لیے مشاورت مکمل کر لی ہے اطلاعات کے مطابق وفاقی کابینہ جو سر دست 18 اراکین پر مشتمل ہے میں دو نئے وزرائے مملکت تین خصوصی معاونین اور ایک مشیر کا اضافہ کیا جائے گا- وفاقی کابینہ میں اہم ترین شمولیت مشہور ریٹائرڈ بیوروکریٹ ڈاکٹر سید توقیر حسین شاہ کی ہوگی جو ماضی میں محمد شہباز شریف کے بطور وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب پرنسپل سیکرٹری کے طور پر فرائض سرانجام دے چکے ہیں ـڈاکٹر سید توقیر شاہ 1990 کے عشرے میں احمد پور شرقیہ میں اسسٹنٹ کمشنر کے عہدے پر تعینات رہے انہوں نے تاندلیانوالہ، اور وزیر آباد میں بطور اسسٹنٹ کمشنر اور چکوال میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کے طور پر سرکاری امور بطریق احسن نبھائے ـ بعد ازاں محمد شہباز شریف کی وزارت اعلیٰ کے پہلے دور میں اُنکی ڈپٹی سیکرٹری کے عہدے پر تقرری عمل میں آئی ـ

خیال رہے کہ ڈاکٹر سید توقیر شاہ ان دنوں واشنگٹن میں عالمی بینک میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہیں- آپ وفاقی کابینہ میں مکمل وزیر کے درجے پر فائز ہوں گے انہیں وزیراعظم کا معاون خصوصی (مشیر) مقرر کیا جائے گا- نئے آنے والے وزراء میں بیرسٹر عقیل ملک ,سینٹر طلال چوہدری, اقلیتی سینیٹر خلیل طاہر سندھو, ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور حنیف عباسی شامل ہیں-