کابل میں نماز جمعہ کے دوران دھماکا، 10 افراد ہلاک

explosion-during-friday-prayer-in-kabul

افغانستان کے دارالحکومت کابل کی مسجد میں جمعے کی نماز کے دوران زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہوگئے۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق مسجد کے سربراہ کا کہنا ہے کہا بظاہر ایسا لگتا ہے کہ مشتبہ شخص  مسجد میں آیا اور پھر خودکو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا۔
افغان وزارت داخلہ کے مطابق دھماکا کابل کے مغربی حصے کی خلیفہ صاحب مسجد میں ہوا،دھماکے میں 10 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی جا چکی ہے  جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں۔
کابل کے مرکز میں واقع ایمرجنسی اسپتال کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے 21 مریضوں کا علاج کیاجارہا ہے  جبکہ اطلاعات کے مطابق اسپتالوں کو اب تک مجموعی طور پر کم از کم 30 لاشیں موصول ہوئی ہیں

مزید پڑھیں