Advertisements

ایکسین میپکو محمد حیات تونیو کی اسسٹنٹ منیجر میپکو چودری خادم حسین سندھو کے ہمراہ میپکو سیکنڈ میں ملازمین کی تقریب میں شرکت

Exion Mepco participation in the employee ceremony
Advertisements

احمد پور شرقیہ ( نامہ نگار ) ایکسین میپکو محمدحیات تنیو نے اسسٹنٹ منیجر میپکو چوہدری خادم حسین سندھو ROمحمد حیات کے ہمراہ میپکو سیکنڈ سب ڈویثر ن میں ملازمین کی تقریب میں شرکت کی تلاوت کلام پاک عبدالعزیز نے کی ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے ایکسین میپکو محمدحیات تنیو نے کہا ملازمین اس محکمہ کا قیمتی اثاثہ ہیں آپ لوگ لوگوں سے خو ش اخلاقی سے پیش آئیں تاکہ ریٹائرڈ منٹ کے وقت ملازمین اور عوام آ پ کو اچھے لفظوں میں یاد رکھیں میں آپ لوگوں کے ساتھ ہوں میرے دروازے 24گھنٹے آپ کے لیے کھلے ہیں ریٹائرڈ ہونے والے ملازم محمد عاشق اور سپریڈنٹ کے عہدے پر ترقی پانے والے سید عالم شاہ نے بہت اچھا وقت گزارہ ہے ریٹائرڈ منٹ اور تبادلہ ملازمت کا حصہ ہے ڈویثرنل چئیر مین رائو عبدالوکیل ،چئیر مین محمد راشد لاشاری جنر ل سیکرٹری چوہدری شمشیر احمد ملک غلام محی الدین لاںن سپریڈنٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا واپڈا کے تمام ملازمین بارش ہو طوفان ہو دن رات عوام کے لیے بجلی کی بحالی کے لیے کام کرتے ہیں کئی ملازمین دوران ڈیوٹی شہید ہوچکے ہیں ملازمین کو چاہیے کہ حفاظتی آلات کے بغیر کام بالکل نہ کریں ریٹائرڈ ہونے والے ملازم محمدعاشق ترقی پانے والے سید محمد عالم شاہ کو ایکسین میپکو محمدحیات تنیو نے چوہدری خادم حسین سندھو ایس ڈی اواور ROمحمد حیات وغیرہ کے ہمراہ شیلڈ اور تحفے دیے تقریب میں ملک محمد سلیم ،ملک غلام محیی الدین ،چوہدری وحید احمد،چوہدری گلزار احمد،چوہدری شمشیر احمد ،محمدعمران ،محمد ادریس ،محمد افتخار کمبوہ راو محمد شفیق ایل ایس ،محمد فرحان خدابخش کلاچی محمد نازک بھٹہ محمد سلیم غوری کے علاوہ ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی

Exion Mepco participation in the employee ceremony