Advertisements

ایکسیئن ممتاز علی سولنگی کا اعزاز ، ماہ جون میں ریکارڈ ریکوری میپکو میں دوسری پوزیشن

Xen MEPCO AhmedpurEast
Advertisements

ماہ جون دو کروڑ ستر لاکھ ریکوری کر کے میپکو میں سو فیصد ہدف حاصل کیا جبکہ پچانوے فیصد عوامی شکایات کو حل کر کے شاندار کار کردگی کا مظاہرہ کیا۔


احمد پور شرقیہ (نامہ نگار ) ایکسیئن واپڈا احمد پور شرقیہ کا اعزاز ، ماہ جون میں ریکار ڈریکوری کرتے ہوئے میپکو میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی۔ تفصیل کے مطابق احمد پور شرقیہ سرکل کے ایکسیئن ممتاز علی سولنگی نے شاندار کار کردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ماہ جون دو کروڑ ستر لاکھ ریکوری کرتے ہوئے میپکو ملتان میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی۔ اور سو فیصد ریکوری کی ۔ جبکہ پچانوے فیصد عوامی شکایات کو حل کر کے شاندار کار کردگی کا مظاہرہ کیا۔ میپکو کے سی ای او نے اس شاندار کار کردگی پر ان کی کار کردگی کو سراہا ہے

Advertisements