ایکسیئن واپڈا آپریشن انجینئر ممتاز علی سولنگی کا بجلی چوروں اور نادہندگان کے گرینڈ آپریشن چار ٹرانسفارمر اور درجنوں بجلی کے میٹراتار لئے

محلہ قادر آباد سے ایک بجلی چور کو پکڑ کر اس کے خلاف ایف آئی آر درج کرادی ۔ طارق شہزاد ،راناساجد،محمدسلیم بھٹی،محمدشفیق لائن سپرٹنڈنٹ بھی ان کے ہمراہ تھے۔
احمدپورشرقیہ (نامہ نگار)واپڈاکابجلی چوروں اورنادھندگان کے خلاف گرینڈ آپریشن ,چار ٹرانسفارمر اور درجنوں بجلی کے میٹر اتار لئے تفصیل کے مطابق ایکسیئن واپڈا آپریشن احمدپور شرقیہ انجینئر ممتاز علی سولنگی نے ایس ڈی او خادم حسین سندھواور ایس ڈی او مبارک پور احمد علی ،صدر پولیس اور پاک رینجرز بہاولپور کے ہمراہ بجلی چوروں اور نادہندگان کے گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے نادہندگان کے چار ٹرانسفارمر اور27لاکھ کے نادہندگان کی بجلی کی تنصیبات اور گھر کے بجلی کے32میٹر اتار کر قبضہ میں لے لیے جبکہ محلہ قادر آباد سے ایک بجلی چور کو پکڑ کر اس کے خلاف ایف آئی آر درج کرادی ۔اس موقع طارق شہزاد ،راناساجد،محمدسلیم بھٹی،محمدشفیق لائن سپرٹنڈنٹ بھی ان کے ہمراہ تھے۔