وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان کا پہلا فیصلہ
احمد پور شرقیہ کے رہائشی سابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد حفیظ خان کو آئینی عدالت کا رجسٹرار مقرر کر دیا-ادارہ روزنامہ نوائے احمدپور شرقیہ کا ہدیہ تہنیت
اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان کا پہلا فیصلہ سامنے آ گیا۔ چیف جسٹس امین الدین خان نے وفاقی آئینی عدالت کا رجسٹرار لگانے کا فیصلہ کیا- چیف جسٹس امین الدین خان نے سابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد حفیظ خان کو رجسٹرار آئینی عدالت لگا دیا۔ خیال رہے کہ محمد حفیظ خان احمد پور شرقیہ کے رہائشی ہیں اور ایکسائز انسپکٹر ریٹائرڈ امان اللہ خان مرحوم کے بڑے صاحبزادے ہیں وہ جنوبی پنجاب کے معروف ادیب اور دانشور ہیں جن کی دو درجن سے زائد تصانیف شائع ہو چکی ہیں -ادارہ روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ نے محمد حفیظ خان کو ائینی عدالت کا پہلا رجسٹراد تعینات ہونے پر مبارکباد دی ہے اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے

