Advertisements

پاک چین سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ پر مبارکبادی پیغامات کا تبادلہ

"Exchange of congratulatory messages on the 75th anniversary of Pakistan-China diplomatic relations."
Advertisements

چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ چین اور پاکستان اچھے دوست اور سدا بہار تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت دار ہیں، پہاڑوں اور دریاؤں کے ذریعے جڑے پاکستان اور چین دکھ سکھ میں شریک ہیں۔

شی جن پنگ نے کہا کہ چین,پاکستان تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتا ہوں، صدر زرداری کے ساتھ مل کر اس سالگرہ کو ایک موقع میں بدلنے کا خواہش مند ہوں۔

Advertisements

اسلام آباد: پاک چین سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ پر صدر مملکت آصف علی زرداری اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان مبارکبادی پیغامات کا تبادلہ ہوا۔ چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ چین اور پاکستان اچھے دوست اور سدا بہار تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت دار ہیں، پہاڑوں اور دریاؤں کے ذریعے جڑے پاکستان اور چین دکھ سکھ میں شریک ہیں۔

شی جنگ پنگ نے کہا کہ چاہے عالمی صورتحال میں کتنی ہی تبدیلیاں کیوں نہ آئی ہوں، چین اور پاکستان کی دوستی ہمیشہ مضبوط اور ناقابلِ شکست رہی ہے۔ چینی صدر نے کہا کہ دونوں ممالک نے طویل عرصے سے اعلیٰ سطح کے باہمی سیاسی اعتماد اور تعاون کو برقرار رکھا ہے جو ریاستی تعلقات کی ایک مثال ہے۔ شی جن پنگ نے کہا کہ چین-پاکستان تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتا ہوں، صدر زرداری کے ساتھ مل کر اس سالگرہ کو ایک موقع میں بدلنے کا خواہش مند ہوں۔ چینی صدرنے کہا کہ ہر شعبے میں تعاون کو گہرا کرنے کا خواہوں ہوں، خطے میں امن و ترقی کے فروغ کے لیے کردار ادا کریں گے۔