سابق رکن صوبائی اسمبلی سردار ملک جہانزیب وارن اور تحصیل صدر بار دیوان عبدالرشید نے پرنس بہاول عباسی کی حمایت کا اعلان کر دیا

تحصیل صدر بار ایسوسی ایشن اور سابق ناظم یونین کونسل خرم پور دیوان عبدالرشید کی صوبائی اسمبلی کی نشست پر آزاد امیدوار صاحبزادہ گزین عباسی کو بھی حمایت کی یقین دہانی
دھوڑکوٹ + احمد پور شرقیہ (نامہ نگاران) آزاد امیدوار قومی اسمبلی این 166 پرنس بہاول عباس خان عباسی کے حمایت میں برابر اضافہ ہو رہا ہے -تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سابق رکن صوبائی اسمبلی سردار ملک جہاں زیب وارن نے این اے 166کی قومی نشست پر پرنس بہاول عباس خان عباسی کی حمایت کا اعلان کر دیا -ایک دوسری اطلاع کے مطابق تحصیل صدر بار ایسو سی ایشن احمد پور شرقیہ اور سابق ناظم یونین کونسل خرم پور دیوان عبدالرشید نے این اے 166 کی قومی نشست پر آزاد امیدوار پرنس بہاول عباس خان عباسی اور پی پی 249 کی صوبائی نشست پر آزاد امیدوار صوبائی اسمبلی صاحبزادہ محمد گزین عباسی کی حمایت کا اعلان کیا ہے

سابق رکن پنجاب اسمبلی سردار ملک جہانزیب وارن کی جانب سے پرنس بہاول عباسی کی حمایت کے اعلان کے بعد ان کے ساتھ لی گئی تصویر