سردار عمیر عبداللہ ڈاہر میاں محمد الیاس ایاز ڈاکٹر فیاض محمود اعوان شہزاد سہیل خاکوانی حاجی فدا حسین جٹھول،سردار فیض خاکوانی محمد سلیم خان نیازی سمیت سیکڑوں افراد نے ولی عہد پرنس بہاول عباسی سے ملاقات کی اور انہیں عید کی مبارکباد دی
ڈیرہ نواب صاحب (نامہ نگار) صادق گڑھ پیلس میں عید الفطر کے تیسرے روز بھی میلے کا سا سماں رہا- تحصیل احمد پور شرقیہ کے مختلف علاقوں سے ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی سے ملاقات کی اور انہیں عید کی مبارکباد دی-سابق وفاقی پارلیمانی سیکریٹری سردار ملک عامر یار وارن نے اپنے قریبی ساتھی ملک مجاہد حسین جوگی کے ہمراہ ملاقات کی اور انہیں عید کی مبارکباد دی نیز ملکی سیاسی و علاقائی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا- دریں اثنا سردار محمد عمیر عبداللہ خان ڈاہر ،میاں محمد الیاس ایاز، حاجی فدا حسین جٹھول سید فیض رسول شاہ محمد سلیم عباسی محمد افضل بگڑ بلوچ حاجی رجب علی عبدالمالک ڈوڈی، ڈاکٹر ملک فیاض محمود اعوان، شہزاد سہیل خا کوانی، شکیل عباسی، کاشف عباسی سردار غلام قادر کھمبڑا، سلیم نواز عباسی، سمیع اللہ عباسی ملک منظور اعوان، سردار اعجاز خان ڈیوالہ، اکرم خان گوپانک ،محمد اکمل مو ہانہ، سینیئر صحافیوں سید ناصر محمود رضوی احمد خان بابر ملک گل شیر کمبوہ محمد ناصر نیازی،ا ور بانی سرائیکی قومی موومنٹ محمد سلیم خان نیازی کے علاوہ ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے اُنہیں عید الفطر کی مبارک باد دی
صادق گڑھ پیلس ڈیرہ نواب صاحب کے دفتر کے لان میں عید کی مبارک باد دینے کے لیے آنے والے عوامی وفود کی پرنس بہاول خان عباسی سے ملاقات کے موقع پر لی گئی تصویر