Advertisements

ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام اور معاشی بحران اور مسائل کے حل کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھنا ہوگا عارف عزیز شیخ

Ex-MNA Arif Aziz Sheikh
Advertisements

موجودہ حالات میں پاکستان کسی سیاسی انتشار کا متحمل نہیں ہو سکتا ملکی ترقی و استحکام کے لیے یکجہتی اور سنجیدہ اقدامات ناگزیر ہیں

حسن عسکری شیخ اپنے انتخابی حلقہ میں بھرپور ترقیاتی کام کروا رہے ہیں میری حسن عسکری شیخ کو ہر معاملے میں بھرپور حمایت حاصل ہے سابق ایم این اے

Advertisements

چنی گوٹھ (نامہ نگار)سابق ایم این اے عارف عزیز شیخ نے سیاسی صورت حال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام اور معاشی بحران اور مسائل کے حل کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھنا ہوگا کیونکہ موجودہ حالات میں پاکستان کسی سیاسی انتشار کا متحمل نہیں ہو سکتا ملکی ترقی و استحکام کے لیے یکجہتی اور سنجیدہ اقدامات ناگزیر ہیں، پاکستان میں سیاسی انتشار نے نہ صرف عوام میں بے چینی کو جنم دیا ہے بلکہ معیشت پر بھی منفی اثرات مرتب کیے ہیں۔ عارف عزیز شیخ نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام کا خاتمہ کیے بغیر مسائل کو حل کرنا ممکن نہیں، اس وقت ملک کو ایک جامع پالیسی اور قومی ہم آہنگی کی ضرورت ہے۔

سابق ایم این اے عارف عزیز شیخ نے مقامی سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی پارلیمانی سیکرٹری پنجاب و ایم پی اے حسن عسکری شیخ اپنے انتخابی حلقہ میں بھرپور ترقیاتی کام کروا رہے ہیں میری حسن عسکری شیخ کو ہر معاملے میں بھرپور حمایت حاصل ہے ، انہوں نے کہا کہ تحصیل احمد پور شرقیہ کی تقریباً پانچ یونین کونسلوں میں 19 پختہ سڑکوں پر کام جاری ہے جو کہ ایک ریکارڈ ہے ، انہوں نے کہا کہ میں نے بھی اپنے دور نمائندگی میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے تھے جن کی آج تک مثال نہیں ملتی اسی طرح حسن عسکری شیخ بھی بھرپور کام کر رہے ہیں اور میں امید رکھتا ہوں کہ رواں پانچ سال کے دوران صوبائی حلقہ میں کوئی مسائل باقی نہیں رہیں گے ۔