بیٹیاں اللہ کی رحمت , قوم کی بیٹیوں کو پیغام ہے آپکی ہمت، عزم اور قابلیت دنیا کو بدل سکتی ہے عارف عزیز شیخ
Advertisements
حکومت بچیوں اورخواتین کے تحفظ، تعلیم، صحت اور فلاح و بہبود کے لیے بہترین روڈ میپ کا اعلان کرے سابق ایم این اے
چنی گوٹھ (نامہ نگار) سابق ایم این اے عارف عزیز شیخ نے گرلز کے عالمی دن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیٹیاں اللہ کی رحمت ہوتی ہیں قوم کی بیٹیوں کو پیغام ہے آپکی ہمت، عزم اور قابلیت دنیا کو بدل سکتی ہے، آگے بڑھیں، انہوں نے کہا کہ ہماری بیٹیاں، بہنیں اور بچیاں قوم کا مستقبل ہے بیٹیوں کے خوابوں اور صلاحیتوں کو پروان چڑھاناان کا حق ہی نہیں، قومی فرض بھی ہے۔ حکومت بچیوں اورخواتین کے تحفظ، تعلیم، صحت اور فلاح و بہبود کے لیے بہترین روڈ میپ کا اعلان کرے، بیٹیوں کو محفوظ ماحول ، معیاری تعلیم اور مالی خود مختاری فراہم کرنی ہو گی ۔
Advertisements